Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی تاجر نے اسلام قبول کرلیا، نام محمد عبداللہ رکھا گیا

یہ ایمان افروز واقعہ بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں وقوع پذیر ہوا۔
شائع 19 نومبر 2024 03:06pm

افغانستان میں اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر چینی تاجر نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق یہ ایمان افروز واقعہ بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں وقوع پذیر ہوا۔

وانگ فیکی نامی چینی تاجر افغانستان میں کارخانے لگانے میں طالبان حکومت کی معاونت کرتا تھا اور اُسے طالبان کے اخلاق اور برتاؤ کو دیکھ کر اسلام کے بارے میں جاننے کی جستجو ہوئی۔

وانگ فیکی نے بلخ کے صوبائی دفتر میں افغان طالبان کے صوبائی رہنما کی موجودگی میں کلمہ پڑھا۔ ان کا نام تبدیل کرکے عبداللہ محمد رکھا گیا۔

اس موقع پر طالبان حکام اور شہریوں نے چینی تاجر کو مبارک باد دی، گلے لگایا اور استقامت کی دعا کی۔

afghanistan

afghan taliban

Chines man

Chinese Businessman Converts to Islam