آئی فون کی کمپنی ایپل انڈونیشیا میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
ایپل نے اپنی آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرانے کے لیے انڈونیشیا میں اضافی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اکتوبر 2024 میں انڈونیشیا کی حکومت نے آئی فون 16 اور ایپل واچ 10 کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔
پابندی کی وجہ ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کی عدم تکمیل ہے۔ کمپنی نے پہلے 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا، مگر صرف 9.5 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، جس کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی۔
اب ایپل نے ایک نئی رپورٹ کے مطابق، اگلے دو سالوں میں مزید 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ انڈونیشین وزارت صنعت نے ایپل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تحقیق اور اسمارٹ فون کی تیاری پر زیادہ توجہ دے۔
ایپل کی کوشش ہے کہ وہ انڈونیشیا کے 27 کروڑ 80 لاکھ صارفین تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل کرے، جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 44 سال سے کم ہیں اور وہ اسمارٹ فونز کے شوقین ہیں۔
Comments are closed on this story.