Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوب سے سیکھ کر طلبہ نے ٹیچر کی کرسی پر دھماکا خیز مواد نصب کر دیا

بارہویں جماعت کے طالب علموں نے اس وقت کیا جب ٹیچر نے انہیں ڈانٹا
شائع 19 نومبر 2024 02:52pm

بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک کالج میں ایک خطرناک واقعہ پیش آیا، جہاں طلبہ کے ایک گروپ نے اپنی خاتون ٹیچر کی کرسی پر بم نصب کرکے دھماکا کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ بارہویں جماعت کے طالب علموں نے اس وقت کیا جب ٹیچر نے انہیں ڈانٹا۔ طلبہ نے یوٹیوب پر دھماکا خیز ڈیوائس بنانے کا طریقہ سیکھا اور اس کے بعد اپنی ٹیچر کی کرسی کے نیچے پٹاخے نما مواد نصب کیا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

خوش قسمتی سے، ٹیچر اس دھماکے میں محفوظ رہیں۔ تاہم، اس واقعے نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 13 طلبہ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا ہے۔ یہ واقعہ آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال اور اسکولوں میں اساتذہ کی حفاظت کے حوالے سے بھی خدشات کو جنم دیتا ہے۔

india

indian teacher