Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت منی پور میں بدامنی بے قابو، اضافی 5 ہزار نیم فوجی تعینات

ہندو اکثریت اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2024 02:58pm

بھارت منی پور میں بدامنی پر قابو پانے کے لیے اضافی 5,000 نیم فوجی دستے تعینات کرے گا۔ شورش زدہ ریاست میں تازہ جھڑپوں میں 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہندوستان کے شمال مشرق میں واقع منی پور 18 مہینوں سے زیادہ عرصے سے ہندو اکثریت اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دس کوکی عسکریت پسند اس وقت مارے گئے جب انہوں نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چھ میتی شہریوں کو قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں کچھ دن بعد جیریبام ضلع سے ملی تھیں۔

نئی دہلی نے ”نیم فوجی دستوں کی 50 اضافی کمپنیوں کو منی پور جانے کا حکم دیا ہے“، نئی دہلی کے ایک سرکاری ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، کیونکہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

india

Manipur