Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

فلم میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی جائے گی
شائع 19 نومبر 2024 02:10pm

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ عنقریب ریلیز ہورہی ہے۔

عامر خان اپنی پچھلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے دو سال بعد سلور اسکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گے جو کہ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ہریتک روشن کی ”کرش“ کے روپ میں 11 سال بعد واپسی

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’کیمپیونس‘ (چیمپیئنز) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ، اور درشیل سفاری شامل ہیں۔

کہاجارہا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ”ستارے زمین پر“ میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں عامر خان نے ایک ایسے آرٹ ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک طالب علم، ایشان اوستھی، کو ڈسلیکسیا پر قابو پانے اور اس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اباہر لانے میں مدد کرتے ہیں۔

اس فلم میں ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا، جو اب اس کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کا سنیمابین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle