لیلیٰ زبیری نے کس بالی وڈ اداکار کی فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرادی؟
پاکستان شوبز کی سینیئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعد میں ٹیلی ویژن کا رخ کیا جہاں وہ طویل عرصے سے منسلک ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور انہیں ملنے والی پیشکشوں کے بارے میں بات کی۔
فہد مصطفیٰ نے پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی
پروگرام میں شریک شرکا نے اداکارہ سے مختلف سوال کیے،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار آنجہانی راج کپور نے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کی تھی۔
لیلی زبیری نے بتا یا کہ شارجہ کپ میں پاکستانی اداکاروں کو دعوت دی گئی تھی، وہاں پر بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار راج کپور سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ملاقات میں مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ اداکارہ نے کہا کہ راج کپور کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش گرچہ میرے لیے فخر کی بات تھی لیکن میں نے اس پیشکش کو پاکستان کیلئے ٹھکرا دیا تھا کیونکہ اس وقت میں نے یہی سوچا تھا کہ پاکستان کیلئے ہی کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ راج کپور نے ہماری تصاویر پر آٹوگراف مانگے اور ساتھ ہی بالی وڈ سپر اسٹار نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی پونے اکیڈمی میں بچوں کو پڑھانے اور سکھانے کیلئے آپ کے ڈرامے دکھاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.