Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

صارفین کیلئے خوشخبری، ٹویوٹا کا اپنی مشہور گاڑی سستی کرنے کا اعلان

یہ پیشکش گاڑیوں کی محدود تعداد تک ہی لاگو ہوگی
شائع 19 نومبر 2024 01:27pm

ٹیوٹا نے پاکستان میں اپنی گاڑی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے سال کی آمد پر صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے محدود مدت کیلئے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ٹویوٹا کراس‘ کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے جس کا اطلاق 16 نومبر 2024 سے شروع ہو چکا ہے، یہ پیشکش گاڑیوں کی محدود تعداد تک ہی لاگو ہوگی، جن کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد مزید آفر نہیں دی جائے گی۔

ٹویوٹا کی کرولا کراس HV ہائی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 94,49,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 98,49,000 روپے تھی۔

کرولا کراس HV مڈ ویرینٹ کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس گاڑی کی پرانی قیمت 93 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

ٹویوٹا نے پیٹرول ہائی ویرینٹ کی قیمت بھی 4 لاکھ کم کر نے کے بعد 84 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 88 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

جبکہ پیٹرول لو ویرینٹ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھے روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78,49,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 81,99,000 روپے تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروموشنل قیمتیں محدود وقت اور محدود اسٹاک کے لیے ہیں اور صرف ان بکنگز پر لاگو ہوں گی جو 16 نومبر 2024 سے مکمل ادائیگی کے ساتھ کی جائیں گی۔

new year

toyota car prices

decrease