امریکا نے اسرائیلی آبادکاروں کی تنظیم امانا پر پابندی عائد کردی
پابندی مغربی کنارے میں تشدد کو فروغ دینے پر لگائی گئی ہے
امریکا نے اسرائیلی آبادکاروں کی تنظیم امانا پر پابندی عائد کردی،اس تنظیم پر پابندی مغربی کنارے میں تشدد کو فروغ دینے پر عائد کی گئی ہے۔
پابندی کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کیا،اس حوالے سے انہوں نے کہا مغربی کنارے میں آباد فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس کی وجہ ہے کہ امانا حملوں میں معاونت کر رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر دو فلیش بموں سے حملہ
ان کے مطابق پابندی کے تحت امریکا میں امانا کے اثاثے ضبط کرلیے گئے ہیں امریکی شہری امانا کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ یونائیٹڈ کنگ ڈم اور کینیڈا بھی اس سے پہلے امانا پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔
world
مقبول ترین
Comments are closed on this story.