Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں ڈرائیور بے قابو، گاڑی اسکول کے طلبا پر چڑھا دی

اسکول کے زخمی طلبا کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 19 نومبر 2024 01:05pm

چین کے صوبے ہنان میں ایک ڈرائیور نے گاڑی پرائمری اسکول کے باہر طلبہ اور راہگیروں پر چڑھا دی۔

چینی میڈیا کے مطابق کار واقعے میں کئی طلبہ اور راہگیر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو اسکول کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈ اور طلبہ کے والدین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

چینی اسکول میں چھری کے حملے میں 8 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی، بچوں کو خوف سے چیختے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چین میں تیز رفتار گاڑی نے لوگوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جبکہ 43 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

china

Car driven

into crowd

primary school