راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی گرمجوش ملاقات، ویڈیو وائرل
راحت فتح علی خان ایک زبردست بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکی گلوکار ہیں۔ وہ اپنی شاندار موسیقی اور ہٹ گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ ان کا گانا ’ضروری تھا‘ پہلا پاکستانی گانا ہے جسے اربوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ گلوکار اب تک متعدد ہٹ گانے، غزلیں اور قوالیاں گا چکے ہیں۔
راحت فتح علی خان کے فیس بک پر 8.2 ملین فالوورز ہیں۔ گلوکار کو بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی بہت عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔
عاطف اسلم کا سعودی عرب میں کانسرٹ کرنے سے انکار، بھائی نے سچ بتا دیا
حال ہی میں راحت فتح علی خان کی سنجے دت کے ساتھ ملاقات کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اسے گلوکار نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا۔
یہ ویڈیو راحت فتح علی خان کے دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے بیک اسٹیج کی ہے جہاں سنجے دت بھی موجود تھے۔ اس ویڈیو میں دونوں شخصیات کو خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں مشہور شخصیات نے دوبارہ ایک ساتھ ملاقات کرنے کا بھی منصوبہ بنایا۔
مداحوں کو دونوں لیجنڈری فنکاروں کی دل کو چھو لینے والی بات چیت کے خوبصورت لمحات بہت پسند آ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.