Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

ناکارہ طیارہ کراچی سے حیدرآباد منتقل نہ ہوسکا، اگلی تاریخ سامنے آگئی

ناکارہ طیارہ براستہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد بھیجا جائے گا
شائع 19 نومبر 2024 11:14am

کراچی سے ایک اور ناکارہ طیارے کو حیدرآباد کل منتقل کیا جائے گا۔ طیارے کی 2011 میں کریش لینڈنگ ہوئی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایک اور ناکارہ طیارہ کل رات کراچی سے حیدرآباد روانہ کیا جائے گا جسے براستہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد بھیجا جائے گا۔

سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ ناکارہ 40 ٹن وزنی طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، یہ 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 ہوائی جہاز 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے۔

یاد رہے پروجیکٹ ڈائریکٹر منیرعالم نے کہا تھا کہ مذکورہ طیارہ 160 فٹ لمبا اور 60 ٹن وزنی ہے جسے حیدرآباد منتقل کیا جانا ہے، اسے پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے منتقل کیا جانا تھا جو نہ ہوسکا تھا۔

انہوں نے بتا تھا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جہاز کی منتقلی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

پاکستان

PIA Plane

karachi to hyderabad

inefficient plane