ہریتک روشن کی ”کرش“ کے روپ میں 11 سال بعد واپسی
ان دنوں بالی ووڈ سنیما میں یکے بعد دیگرے ایکشن، کامیڈی اور ہارر کامیڈی فلموں کے سیکوئل بن رہے ہیں۔ اب اس فہرست میں ایک اور بڑی ہٹ فلم کا نام بھی شامل ہوگیا ہے اور یہ سپر ہیرو فرنچائز کی کامیاب ترین فلم ”کرش“ کا چوتھا حصہ ہے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور بہترین ہدایت کار راکیش روشن نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ ”کرش4“ لائیں گےلیکن اس کے ساتھ انہوں نے ہدایت کاری سے ریٹائر منٹ کا عندیہ بھی دے دیا۔
کنگنا رناوت کی فلم ”ایمرجنسی“کب ریلیز ہوگی؟ اعلان ہو گیا
”کرش3“ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد فلم بینوں کو اس کے پارٹ4 کا بے صبری سے انتظار تھا۔ اب تقریبا 11 سال بعد کرش4 بنانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب راکیش روشن سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی ڈائریکش میں کوئی نئی فلم سامنے آنے والی ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں مزید کسی فلم کی ڈائریکشن دوں گا لیکن میں بہت جلد کرش4 کا اعلان ضرور کروں گا۔
یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں ہریتک کے بینگ بینگ وار اور فائٹر کے ڈائریکٹر سدھارتھ انند نے اپنے ایکس ہینڈل پر ہریتک کرش کے گیٹ اپ میں ایک مداح کی تصویر کو کیپشن کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”وہ واپس آرہا ہے“ تب سے شائقین کو یہ امید ہوچلی تھی کہ فلم کا اگلا حصہ ضرور بنے گا۔
Comments are closed on this story.