اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی جارہی ہے، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار 900 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان ہے، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں، گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.