Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس مشہور گلوکار نے دو سال پہلے اپنی آواز کھودی تھی

تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ نے سب کو چونکا دیا
شائع 19 نومبر 2024 09:38am

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اور موسیقار شیکھر راوجیانی کا نام آج بالی ووڈ میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ شیکھر نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ گانے انڈسٹری کو دیے۔ شیکھراوروشال ددلانی کی جوڑی بھی کافی مشہور رہی ہے اور انہوں نے کئی سپرہٹ گانے تخلیق کیے ہیں۔

شیکھر کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ نے سب کو چونکا دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی آواز کے کھو جانے کا تذکرہ کیا ہے۔

بھارت میں شوٹنگ کے دوران کیمرا اسسٹنٹ کی موت، پروڈکشن ہاؤس واقعہ چھپانے لگا

بالی ووڈ گلوکار نےاپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پووسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ وہ شے ہے جس کے بارے میں میں نے آج سے پہلے کبھی بات نہیں کی اور آج میں اسے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے دو سال پہلے اپنی آواز کھو دی تھی اور میں سمجھتا تھا کہ اب میں کبھی نہیں گا سکوں گا۔ اس کے بعد میں سان ڈیاگو، کیلیفورنیا چلا گیا، جہاں میں نے ڈاکٹر ایرن والش کی مدد سے اپنی آواز بحال کرنے پر محںت کی اور اب میں اپنی آواز کا جادو چمکانے میں کامیاب ہوگیا ہوں۔

شیکھر نے مزید لکھا کہ میری وجہ سے میری فیملی بہت پریشان تھی۔ اسے اداس اور دباو میں دیکھ کر میں اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا۔ مجھے لگ رہا تھا کہ شاید میں اب کبھی گانا نہیں گا سکوں گا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور دعا کرتا رہا۔ میں نے کام نہیں چھوڑا اور کوشش سے آگے بڑھتا رہا۔اس دوران مجھے چند ہفتوں کے لیے سان ڈیاگو جانا پڑا جہاں میری ملاقات ایک فرشتے سے ہوگئی۔

شیکھر نے اگلی سلائیڈ میں لکھا وہ فرشتہ ڈاکٹر ایرن والش کی صورت میں مجھ سے ملا اور اس نے مجے یقین دلایا کہ میری آواز آسکتی ہے اور میں دوبارہ گا بھی سکوں گا اور یہ میری کامیابی کی طرف پہلا قدم تھا۔

شیکھر نے مزید لکھا کہ مجھے اپنی آواز سے نفرت ہو گئی تھی لیکن میری ڈاکٹر پیچھے نہیں ہٹی اور اس نے مجھے ٹھیک کرنے اور میری آواز واپس لانے کی کوشش کی اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور پہلے سے زیادہ بہتر گا سکتا ہوں۔

انہوں نے آخر میں سب کو نصیحت کی کہ ہمیشہ مثبت رہیں اور یقین رکھیں۔ اپنے دلوں میں امید رکھیں آپ کو ڈھونڈنے اور شفا دینے کے لیے ہر جگہ فرشتے موجود ہوں گے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات