Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدد کیلئے بلانے والے شخص کو امریکی پولیس نے ہی قتل کر ڈالا، پورا شہر ہل گیا

واقعے نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا
شائع 19 نومبر 2024 08:53am
تصویر بشکریہ: سی این این
تصویر بشکریہ: سی این این

امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک واقعہ پیش آیا جب پولیس نے مدد کے لیے بلانے والے شہری کو ہی قتل کر ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس وردی میں لگے کیمرے میں مناظر قید ہوئے جس میں دیکھا گیا کہ لاس ویگاس کے ایک پولیس اہلکار نے گھر پر حملہ کرنے والی خاتون سے نمٹنے کی کوشش کرنے والے شخص پر گولیاں چلائیں۔ واقعے نے پورے امریکا کو ہلا کر رکھا دیا۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا جب ایک خاتون نے برینڈن نامی شہری کے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے مدد کے لیے 911 پر کال کر کے پولیس کو بلایا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پولیس افسران مذکورہ گھر تک پہنچے اور دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے۔

اسی دوران پولیس اہلکاروں کو گھر کی راہدادری سے چیخوں کی آوازیں سنائی دیں، پولیس اہلکار اپنے ہاتھ میں پستول پکڑ کر جب آگے بڑھا تو دیکھا کہ ایک مرد ایک عورت پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ کسی کے ہاتھ میں چھری بھی موجود ہے۔

اس صورتحال کو دیکھ کر پولیس اہلکار چلا کر چھری پھینکنے کا کہتا ہے اور پھر بغیر کچھ سوچے سمجھے مرد پر گولیوں برسا دیتا ہے، ایک گولی سر پر لگنے سے وہ شخص ہلاک ہوجاتا ہے۔

پولیس اہلکار فوراً ہی مرد کے بے جان جسم تک پہنچتا ہے اور مزید 5 گولیاں داغ دیتا ہے۔

یہ تمام صورتحال رونما ہوجانے کے بعد پولیس اہلکاروں کو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے جس شخص کو قتل کیا اصل میں وہی اس گھر کا مکین تھا جس نے اپنے گھر میں خاتون کے گھسنے کے بعد مدد کے لیے پولیس کو کال کی تھی۔

43 سالہ برینڈن ڈرہم نے مدد کے لیے 911 پر کال کی تھی جب انہیں شبہ ہوا کہ ان کے گھر کے باہر کچھ افراد فائرنگ کر رہے ہیں اور اگلے اور پچھلے دروازوں سے اس کے گھر میں داخل ہوئے ہیں، انہوں نے خود کو باتھ روم میں بند کر لیا اور 911 کے آپریٹر کو بتایا کہ وہ اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ گھر کے اندر ہیں۔

پولیس نے خاتون الیجینڈرا بوڈریو کو گھر پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے، بچوں سے زیادتی اور گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ خوش قسمتی سے جب پولیس اہلکار نے برینڈن پر گولی چلائی تو وہ زخمی نہیں ہوئیں۔

Las Vegas

Police Officer

shot man

911