’میں کہیں نہیں جاؤں گا‘دلیپ جوشی نے اسیت مودی کے ساتھ لڑائی کی خبروں کی تردید کردی
بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور سیٹکام ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے دلیپ جوشی اور ڈرامہ کے پروڈیوسراسیت کمار مودی کے درمیان جھگڑے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکار نے ایک بیان جاری کرکے اس معاملے پر اپنی وضاحت پیش کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ جوشی اور اسیت کمار مودی کے درمیان تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سیٹ پر تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار نے پروڈیوسر سے درخواست کی کہ انہیں کچھ دنوں کی چھٹی دی جائے لیکن پروڈیوسر نے اس پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اب دلیپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان تازہ ترین خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
جیا بچن کا نئی فلم ’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘میں منفرد انداز، پوسٹر وائرل
انہوں نےوضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ان تمام افواہوں کے بارے میں فضا صاف کرنا چاہتا ہوں۔ میرے اور اسیت بھائی کے بارے میں میڈیا میں کچھ ایسی کہانیاں ہیں جو مکمل طور پر جھوٹی ہیں اور اس طرح کی باتیں دیکھ کر مجھے واقعی دکھ ہوتا ہے۔
شو سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے کہا کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ ایک ایسا شو ہے جو میرے اور لاکھوں مداحوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور جب لوگ بے بنیاد افواہیں پھیلاتے ہیں تو اس سے نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے وفادار ناظرین کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ کسی ایسی چیز کے بارے میں منفی سوچ کو پھیلانا مایوس کن ہے جس نے اتنے سالوں سے بہت سے لوگوں کو بہت خوشی دی ہے۔ جب بھی اس طرح کی افواہیں سامنے آتی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہم مسلسل وضاحت کر رہے ہیں کہ وہ مکمل طور پر غلط ہیں۔ یہ تھکا دینے والا ہے اور یہ مایوس کن ہے کیونکہ یہ صرف ہمارے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ان تمام مداحوں کے بارے میں ہے جو شو سے محبت کرتے ہیں اور ان چیزوں کو پڑھ کر پریشان ہوجاتے ہیں۔
56 سالہ اداکار نے کہا کہ اس سے پہلے میرے شو چھوڑنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں جو سراسر غلط ہیں۔ اور اب ایسا لگتا ہے کہ ہر چند ہفتوں میں ایک اور نئی کہانی سامنے آتی ہے جس میں است بھائی اور شو کو کسی نہ کسی طرح بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس طرح کی چیزوں کو بار بار سامنے آتے دیکھنا مایوس کن ہے، اور کبھی کبھی، میں حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ کیا کچھ لوگ صرف شو کی مسلسل کامیابی سے حسد کرتے ہیں۔
جوشی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کہانیوں کو پھیلانے کے پیچھے کون ہے، لیکن میں یہ واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں: میں یہاں ہوں۔
آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں شو کے لئے ہر روز اسی محبت اور جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ دلیپ جوشی 16 سال سے زیادہ عرصے سے تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے وابستہ ہیں۔
Comments are closed on this story.