لوگوں کو ایک گھنٹے میں دنیا بھر میں کہیں بھی پہنچانے کی تیاری
ہر دور کے انسان کے لیے معاملہ وقت کم مقابلہ سخت والا رہا ہے۔ انسان زیادہ سے زیادہ تیزی کا خواہش مند رہا ہے تاکہ وقت بچے اور کام زیادہ ہو۔
فی زمانہ ایسی چیزیں مارکیٹ میں موجود ہیں جن کی مدد سے فاصلوں کو بہت تیزی سے گھٹایا جاسکتا ہے۔
اب انسان کا 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصّے میں یا مقام پر پہنچنا ممکن ہے۔
اس غیر حقیقی خواب کو ممکن بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس ایک اسٹار شپ راکٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
یہ اسٹار شپ راکٹ کسی بھی انسان کو دنیا بھر میں کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے اندر پہنچانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے خصوصی پروموشنل ویڈیو شیئر کی ہے۔
پروموشنل ویڈیو کے مطابق یہ اسٹار شپ راکٹ نیو یارک سے شنگھائی 39 منٹ میں، لاس اینجلس سے ٹورنٹو 24 منٹ میں اور لندن سے نیو یارک 29 منٹ میں پہنچے گا جبکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں صرف ایک گھنٹے کے اندر پہنچےگا۔
Comments are closed on this story.