Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

کویت کے ساحل پر خلائی مخلوق کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا

پانی سے سفید گولوں کے نکلنے کی ویڈیو امریکی محکمہ دفاع کے پاس ہے، کانگریس میں صحافی کا بیان
شائع 18 نومبر 2024 08:57pm

امریکی کانگریس کی ایک سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ کویت کے ساحل پر ایک سفید گولے کو پانی سے نکلتے دکھایا گیا ہے اور یہ بھی اس واقعے کی ویڈیو موجود ہے۔

صحافی مائیکل شیلنبرگر نے ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو بتایا کہ ویڈیو کے فریم میں ایک اور سفید گولا دکھائی دیتا ہے جو بائیں طرف سے ہوتا ہوا فریم سے نکل جاتا ہے۔

پانی سے سفید گولے کو نکلتا ہوا دکھانے والی ویڈیو امریکی محکمہ دفاع کے اپنے نیٹ ورک پر پائی گئی ہے۔

مائیکل شیلنبرگر نے ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو بتایا کہ یو اے پیز (یو ایف او کی جگہ مشہور ہونے والی اصطلاح) کی فوٹیج اُسے چند ہفتے قبل دکھائی گئی۔

پبلک نیوز سروس کے بانی مائیکل شیلنبرگر نے بتایا کہ 13 منٹ کی ہائی ڈیفینیشن، رنگین فوٹیج کویت کے ساحل سے 20 میل دور ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ ویڈیو اُسے امریکی محکمہ دفاع کے سیکیور انٹرنیٹ پروٹوکول راؤٹر نیٹ ورک پر ملی تھی۔ یہ نیٹ ورک حساس دستاویزات کی ترسیل پر مامور ہے۔

Pentagon

Aliens

UAPs

KUWAIT COAST

WHITE ORB