Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا‘، دیوالیہ قرار دینے پر شریف خاندان کے ترجمان کا بیان آگیا

شرف خاندان کو دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972 سے ہوا تھا، ترجمان
شائع 18 نومبر 2024 08:46pm

برطانوی عدالت کے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر نواز شریف خاندان کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا ہے۔

نواز شرعیف خاندان کے ترجمان نے کہا کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972 سے ہوا تھا، پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا جس میں شریف خاندان بھی شامل تھا، اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا، شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کر لیا گیا اور فیکٹریاں سیل کردیں گئیں۔

ترجمان نے کہا کہ ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا، شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو صرف سزا دینے کے لیے ان کے خاندان کے کاروبار کو 4 بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں، شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا۔

Hasan Nawaz

Bankrupt