ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا دیور بھابھی نے زہر کھا لیا
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں دیور اور بھابھی کے درمیان محبت کی سنسنی خیز کہانی سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا دیور بھابھی نے زہر کھا لیا۔ زہر خورانی سے دیور کی موت ہوگئی جبکہ بھابھی اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھابھی سنیتا کے ساتھ زہر کھانے والے دیور وشنو نے اتوار کو علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں تقریباً ایک ہفتے پہلے اپنے گھر سے نکلے تھے، اس کے بعد ادھر ادھر گھومتے رہے۔
گھر والوں نے باران ضلع کے پالی تھانے میں ان دونوں کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔
پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی رات دونوں کوٹا کے نیاپورہ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ اس کے بعد دونوں نے زہر کھا لیا۔
ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں ایم بی ایس اسپتال لے گئی۔
وہاں ڈاکٹروں نے دونوں کا علاج شروع کیا۔ لیکن اتوار کی دوپہر علاج کے دوران وشنو کی موت ہوگئی۔
سنیتا کا فی الحال علاج چل رہا ہے، اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
پولیس پورے معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ جبکہ گھر والوں کی جانب سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں دی گئی ہے۔ دیور بھابھی کی اس محبت کے بارے میں گھر والے بھی ابھی تک کھل کر کچھ نہیں بول رہے۔ لیکن پولیس اسے محبت کا معاملہ سمجھ کر دونوں کی سرگرمیوں کی تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا۔ وشنو غیر شادی شدہ تھا۔ وہیں سنیتا کے دو بچے بتائے جاتے ہیں۔ تاہم یہ معاملہ کوٹا سے لے کر باران تک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔