Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی شاہی خاندان کے محل پر نقاب پوشوں کا دھاوا

چور ٹرک اور موٹر سائیکل لے اڑے، شہزادہ ولیمز اور شہزادی کیٹ بچوں سمیت محوِ خواب تھے۔
شائع 18 نومبر 2024 06:01pm

برطانوی شاہی محل وِنڈسر کیسل پر دو نقاب پوشوں نے دھاوا بولا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے شاہی سیکیورٹی زون کے اندر سے دو گاڑیاں چرائیں جبکہ شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن اور اُن کے بچے قریب ہی محوِ خواب تھے۔

یہ واردات اکتوبر کی ہے۔ برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ واردات 13 اکتوبر کی نصف شب کو شا فارم پر کی گئی جو شاہی سیکیورٹی زون سے منسلک ہے۔

چور ایک مسروقہ ٹرک میں آئے اور سیکیورٹی گیٹ توڑتے ہوئے 6 فٹ کی حفاظتی باڑ بھی پار کرگئے۔ چور ایک ٹرک اور ایک کواڈ موٹر سائیکل لے اڑے۔ یہ بات ٹیمز ویلی پولیس نے بتائی۔

برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی موت اور ”فرشتوں کے ہندسے“ کا تعلق

قریب ہی واقع ایڈیلیڈ کاٹیج میں شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن، 11 سالہ شہزادہ جارج، 9 سالہ شہزادی چارلوٹ اور 6 سالہ شہزادہ لوئی سو رہے تھے۔ اب اُن کی رہائش تبدیل کردی گئی ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے افواہوں کا طوفان، کیٹ میڈلٹن کے قتل کا دعویٰ

اس واردات کے موقع پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا ونڈسر کیسل میں نہیں تھیں۔ مقامی پولیس نے چوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

UK ROYAL FAMILY

Windsor castle

MASKED MEN BROKE INTO

ROYAL SECURITY ZONE

TRUCK BIKE STOLEN

NO ARRESTS SO FAR