چوری کیے گئے 20 لاکھ روپے گائے کے گوبر سے برآمد
بھارت سے عجیب و غریب واقعات آنا بند ہوجائیں ایسا ممکن ہے۔ اور اب جو واقعہ پیش آیا ہے اس نے لوگوں کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی پولیس نے چھپائی گئی لاکھوں کی نقدی رقم گائے کے گوبر سے برآمد کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا جہاں کے رہائشی گوپال بہیرا ایک زرعی کمپنی میں 20 لاکھ سے زائد کی چوری کے الزام میں مفرور ہے، گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمپنی سے 20 لاکھ سے زائد کی رقم چوری کی اور فرار ہونے کے بعد اپنی اہلیہ کے بھائی کو بھیج دی۔
راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کی واردات
پولیس کے مطابق گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سالے روبندر بہیرا کے ذریعے چوری کی گئی رقم کو اپنے گاؤں منتقل کرنے کا پلان بنایا۔
خاتون نے چرائے گئے سونے سے عمرہ ادا کرلیا
مقامی پولیس نے کہا کہ گوپال کے سسرال میں تلاش لی گئی جس دوران پولیس کو گوبر کے ڈھیر پر شک ہوا، جب گوبر کی تلاشی لی تو چوری کی رقم اسی سے برآمد کی گئی۔
بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ فی الحال گوپال اور روبندر دونوں مفرور ہیں تاہم ملزم کے خاندان سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed on this story.