اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور کی سیشن کورٹ نے اسٹیج اور فلمی اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
حریم فاروق نادیہ خان کے ریڈار پر آگئیں، مذاق اڑا دیا
ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔
اداکارہ نرگس کے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔
شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔