Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

علی امین گنڈاپور کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط

آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے، خط کا متن
شائع 18 نومبر 2024 02:12pm

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی خط کی کاپی کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لکھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے لیکن جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا۔

خط میں کہا گیا کہ اجلاس وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون بڑھانے، اہم مسائل کے حل، اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے تاہم مشترکہ مفادات کونسل کی اجلاسوں کی تاخیر سے ان مسائل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی کہ ذاتی دلچسپی لے کر ان اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

اسلام آباد

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Letter

PM Shehbaz Sharif

Common Interests Council