Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں کا گینگ گرفتار

شہریوں نے خواجہ سراؤں کیخلاف شکایات درج کرائیں
شائع 18 نومبر 2024 01:41pm

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں کے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں سائبر آباد پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نانک رام گوڑہ کے علاقے سے 12 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق شہریوں نے خواجہ سراؤں کیخلاف شکایات درج کرائی تھیں جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے خواجہ سراء گانے گانے،عوام کو غلط کام کی طرف راغب کرنے، نازیبا اشارے کرنے اور لوگوں کے لئے پریشانی پیدا کرنے میں ملوث تھے۔

اس سے قبل جرمنی میں خواجہ سراؤں کو تیسری جنس بطور شناخت اپنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، یہ شناخت نئی قانون سازی کے تحت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس زمرے میں صرف وہی لوگ اپنی شناخت درج کرواسکیں گے جو کہ میڈیکل کے اعتبار سے مرد یا عورت کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔ اس کے لیے انہیں ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت درکار ہوگی۔

Transgender

bad activities