Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفید بالوں کو بغیر رنگے سیاہ کرنے کا آسان طریقہ

یہ دوسرے بالوں کو بھی سفید ہونے سے روکتا ہے
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2024 04:23pm

سر پر ایک یا دوبال بھی سفید نظر آئیں تو برا لگتا ہے۔ اکثر ان کر بالوں میں کلر کر کے چھپایا جاتا ہے لیکن ایک دو سفید بالوں کو چھپانے کے چکر میں زیا دہ بال سفید ہونے لگتے ہیں۔

ہمارے دیے گئے طریقے ان ایک دو سفید بالوں کو چھپانے میں بہت کارآمد ہیں، جو نہ صرف ان بالوں کو چھپا دیتا ہے بلکہ دوسرے بالوں کو بھی سفید ہونے سے روکتا ہے۔

بغیر مٹی اور کھاد کے دھنیا گھر میں کیسے اگائیں؟

اگر بالوں کی مانگ یا پیشانی کے آس پاس ایک یا دو بال سفید نظر آتے ہیں تو انہیں چھپانے کے لیے آپ یہ چیزیں بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

کاجل

سفید بالوں کو ایکسپائرڈ کاجل کی مد سے چھپایا جاسکتا ہے۔ کاجل میں بہت زیادہ کالا رنگ ہوتا ہے۔ اس کو لگانے سے سفید بالوں کو چھپایا جا سکتا ہےاور بالوں کو رنگنے کی زحمت سے بچا جا سکتا ہے۔

دو بادام پس کر روئی میں بھر دیں اور اس کی بتی تیار کرلیں۔ پھر اس بتی کو کسی چراغ میں ڈال کر سرسوں کا تیل ڈال کر جلا لیں اور اوپر پلیٹ رکھ دیں، تاکہ چراغ سے جو بھی دھواں نکلے وہ اکٹھا ہو جائے۔ جب پورا چراغ جل جائے تو اوپر رکھی پلیٹ کو ہٹالیں۔ جس پر کالاں دھواں کاجل کی شکل میں جمع ہوگیا ہوگا، اب اسے پلیٹ سے کھرچ کر بوتل میں رکھ دیں۔ اس کے اندر ایلوویرا جیل شامل کر کےاسےمحفوظ کر لیں۔

جب کبھ باہر جانا ہو تواپنے سر پر سفید بال دیکھیں اور ان سفید بالوں کو چھپانے کے لیے سادہ برش کی مدد سے لگا لیں۔

lifestyle

Woman

beauty

Hacks