Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے بشری بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی
شائع 18 نومبر 2024 12:11pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پرسماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک سے پیش نہ کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کے لیے وقت مانگ لیا جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

وضح رہے کہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ملزم نامزد ہیں جبکہ عمران خان 5 احتجاج اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں نامزد ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

district and session court

Imran Khan Bushra Bibi