Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیا بچن کا نئی فلم ’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘میں منفرد انداز، پوسٹر وائرل

انہیں آخری بار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں دیکھا گیا تھا
شائع 18 نومبر 2024 11:33am

بالی ووڈ کی سینئر لیجینڈ اداکارہ جیا بچن کااپنی نئی فلم ’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘ کاپوسٹر وائرل ہو گیا ہے۔ پوسٹر میں انہیں ایک منفرد کردار میں دیکھا جا سکتا ہے۔

’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘ بنیادی طور پر فیملی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے ، اس فلم میں جیا بچن کے ساتھ سدھانت چترویدی اور ومیکا گببی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے اشنیر گروور کا سارا بھرم لائیو ٹی وی پر خاک میں ملا دیا

فلم کے پروڈیوسرز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ سے دو تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں جیا بچن کو نئے اسٹائل میں دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے موصول اطلاعات کے مطابق وہ فلم میں ایک گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ تصاویر میں سدھانت اور ومیکا کو پس منظر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘ 2025 میں بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی ۔ فلم کے ڈائریکٹر وکاس بہل ہیں اور ان دنوں گوا میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ جیا بچن کو آخری بار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے دھن لکشمی رندھاوا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی بھی شامل تھے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات