پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی، 95 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 95 ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار 300 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔
PSX
stock market
pakistan stock exchange
100 index
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.