Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی جیل خانہ جات کے واچ ٹاور پر تعینات اہلکار گرکر جاں بحق

شدید زخمی اہلکار غلام عباس سروسز اسپتال میں دم توڑ گیا
شائع 17 نومبر 2024 10:40pm

آئی جی جیل خانہ جات آفس کے واچ ٹاور پر تعینات اہلکار نیچے گرکر جاں بحق ہو گیا ہے ، واچ ٹاور پر تعینات اہلکار غلام عباس ڈیوٹی کے دوران چکر آنے پر واچ ٹاور سے نیچے گر گیا تھا اور موقع پر ہی چل بسا ۔

ترجمان جیل خانہ جات نے بتایا ہے کہ اہلکار غلام عباس سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ترجمان کے مطابق ائی جی جیل خانہ جات نے اہلکارغلام عباس کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے ملاقات کا نظام آن لائن ہوگیا

IG Sindh

Sindh Police

IG jail sindh