پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر کال دے دی، حکومت کیلئے احتجاج چیلنج نہیں، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لئے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثناء اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج حکومت کیلئے چیلنج نہیں ہے، پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دے دی۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا ہر ایم این اے 10 ہزار افراد جیب میں ڈال کر لائے گا؟10 ہزار بندے لگانے کیلئے 200 سے 250 بسیں چاہئیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بالکل فلاپ شو ہوگا، پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لئے نقصان کا باعث بنے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی، لیکن ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں ہے۔
Rana Sanaullah
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
24th November PTI March
مقبول ترین
Comments are closed on this story.