لاہور: اسکولز ،مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع ، مگر کب تک ؟
لاہورمیں اسموگ کے پیش نظر اسکولز ،مارکیٹیں اور تفریحی مقامات پر پابندییوں میں توسیع کردی گئی ہے، تعلیمی ادارے 24نومبرتک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے،مارکیٹوں کی بندش میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24نومبر تک توسیع کردی گئی ، پارکس ،چڑیا گھر، تاریخی مقامات بند رہیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ لاہوراورملتان میں تمام سرکاری ، نجی یونیورسٹی ، کالجزاورسکولز 24نومبرتک بند رہیں گے، تمام ترآؤٹ ڈورسرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔
اسموگ: لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
اسی طرح ملتان اورلاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پرمکمل بند رہیں گی ، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی پابندی ہوگی ،لاہورمیں فائر ورکس پر پابندی رہے گی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق نجی ،سرکاری دفاترمیں 50 فیصد عملہ کم کرنےکی پابندی میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، آوٹ ڈورڈائننگ میں 4چاربجےتک پابندی ہوگی۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ ٹیک اوے پررات 8 بجےتک ریسٹورنٹس پرپابندی ہوگی ، ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی پابندی رہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہونگے، پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اورپارکوں میں داخلے پر 24 نومبرتک پابندی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنی ہونگے ، محکمہ ماحولیات نےتینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں ۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹفکیشن کے مطابق نماز جنازہ پرکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.