پی ٹی آئی پشاور ریجن کے اجلاس میں احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ
پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت پشاور ریجن کے عہدیداروں کا اہم اجلاس میں احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
دوسری جانب پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ، بانی کی رہائی کے لیے موثر اقدامات نہ اٹھانے پر پشاورکےعہدیدار مستعفی ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے اندرونی اختلافات کے باعث پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیرعلی اور سینئر نائب صدر ملک اسلم نے پارٹی عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں اختلافات، 24 نومبر مارچ قریب آتے ہی استعفے آنا شروع
پشاور ریجن کےعہدیداروں کے اہم اجلاس کے دوران نئےعہدیداروں کا چنائو بھی عمل میں لایا گیا ، رحمان جلال کو جنرل سیکرٹری، فقیر محمد کو نائب صدر بنا دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.