Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضائی آلودگی میں نئی دہلی آج بھی پہلے نمبر پر، لاہور کی کیا صورتحال ہے؟

اداروں اورعوام کے تعاون سےصورتحال میں کافی بہتری آئی ہے
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2024 07:38pm

فضائی آلودگی میں بھارتی شہر دہلی 970 مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس اسکور سے پہلے نمبر پر آگیا ہے، 191 اے کیو آئی اسکور سے بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ تیسرے نمبر پر جبکہ 184 اے کیو آئی اسکور سے لاہور تیسرے نمب رپر آگیا ہے۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسموگ کے حوالے سے کہا کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے اسموگ انڈیکس میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اداروں اورعوام کے تعاون سے صورتحال میں بہتری آئی ہے، لاہور میں شام کو اسموگ مزید کم ہوکر 177 اسکور پر آچکی ہے۔

پنجاب میں اسموگ وبال جان بن گیا، لاہور آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست

انہوں نے کہا کہ بھارت میں فصلیں جلانے کے دھوئیں سے فضائی آلودگی مزید بڑھ گئی ہے ، کالے دھوئیں کی پاکستان آمد فی الحال رکی ہے، ہمیں مشترکہ کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے، ماحولیاتی بہتری کے وژن پر عمل درآمد سے آنے والے چند برس میں بہتری آئے گی۔

Maryam Nawaz

Maryam Aurangzeb

Lahore smog

PAKSTAN

air quality index lahore