Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں مبینہ خلائی مخلوق کے جہاز پر میزائل حملہ، خراش تک نہ آئی

خلائی مخلوق کے مبینہ جہاز پر حملے کی ویڈیو وائرل
شائع 17 نومبر 2024 06:51pm

برطانوی میڈیا ایک چونکا دینے والی ویڈیو منظر عام پر لایا ہے، جس میں افغانستان کے آسمان پر اُڑتے ایک مبینہ خلائی مخلوق کے جہاز کو میزائل سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے، لیکن حیران کن طور پر میزائل ٹکرانے کے باوجود اس خلائی مخلوق کے جہاز (یو ایف او) کو خراش تک نہ آئی۔

برطانوی اخبار ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق مبینہ یو ایف او کے ایک جھنڈ کو افغانستان کے ایک فوجی اڈے کے قریب میزائل سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس 10 منٹ کی فوٹیج میں کئی رنگوں والے اوربس (روشنی کے گولے) دکھائے گئے ہیں، جنہیں اب نامعلوم غیرمعمولی مظاہر (UAPs) کہا جاتا ہے، جو فوجی اڈے کے باہر منڈلا رہے ہیں۔

فوجی اڈے سے ان اوربس پر ایک میزائل حملہ کیا جاتا ہے، لیکن ایک بڑے دھماکے کے باوجود ہوا میں معلق اوربس بنا کسی نقصان کے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیڑٹ فارم ”ریڈاِٹ“ (Reddit) کے ایک فورم ”HighStrangeness“ پر شیئر کیا گیا تھا، جو غیر معمولی تجربات اور عجیب و غریب واقعات کو شیئر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ناظرین سر کھجاتے رہ گئے ہیں، ابتدائی طور پر یہ سمجھا گیا کہ یہ تربیتی اہداف یا شعلے ہیں۔ تاہم، فوٹیج تھرمل وژن سے نارمل وژن میں تبدیل ہوتی ہے، جس سے چمکتے ہوئے کثیر رنگوں والے اوربس آسمان میں رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

قیاس آرائیوں کے باوجود، کچھ مبصرین اس بات پر قائل ہیں کہ یہ اشیا محض فوجی مشقوں کے لیے استعمال ہونے والے شعلے (فلئیر) ہیں، منصرین میں سے ایک کا کہنا ہے کہ یہ پیراشوٹ کے ساتھ منسلک شعلے ہیں اور ٹارگٹ پریکٹس کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

UFOs

Aliens

UAPs

Orbs