مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سے لاعلم نکلے
جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 24 نومبر کو دی گئی احتجاج کی کال سے لاعلم نکلے۔
مولانا فضل الرحمان نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں ہے، میں کل ہی برطانیہ سے آیا ہوں۔
عمران خان کی ہدایت پر ان کے 3 ترجمان مقرر
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے، حکومت لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے بجائے کرسی بچا رہی ہے، صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں، حکومت نے سیاست پر توجہ دی، لیکن قیام امن پر نہیں۔
پی ٹی آئی نے مطالبات میں افغانستان سے متعلق بڑی شرط شامل کرلی
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا، آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جاری ہے، انسانی حقوق کی مالی ہو رہی ہے، آج کسی کو بھی پکڑیں تو 90 دن تک رکھ سکتے ہیں، اپنے ملک میں لوگوں کو مشکوک بنا دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.