Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کیلئے ذمہ داریاں لگا رہی ہیں، خواجہ آصف

میری درخواست ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے بچے بھی لائے، اپنے بچوں کو آگے لگائیں وہ لیڈ کریں، خواجہ آصف
شائع 17 نومبر 2024 07:01pm
Imran Khan only wants talks with establishment: Khawaja Asif - Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے بھی دو مرتبہ حملہ آور ہوئی تھی، دونوں مرتبہ ان کے لیڈر ورکرز کو چھوڑ کر خود ہی بھاگ گئے تھے، ان کی پارٹی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت یہ سب رنگ باز ہیں اور جھوٹ بولتےہیں، اس مرتبہ بھی آئیں گے تو شکست کھائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میری درخواست ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے بچے بھی لائے، اپنے بچوں کو آگے لگائیں وہ لیڈ کریں۔

ملک میں انارکی پھیلانے والے اپنے بچوں کو آگے کیوں نہیں لاتے؟ عون چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور بھٹو خاندانوں پر بھی آزمائشیں آئیں، یہ لوگ آسمان سے تو نہیں اترے، مجھ پر، میری بیوی اور بیٹے پر بھی مقدمات بنے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی سطح پر مذاکرات نہیں چاہتے، با نی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرت چاہتےہیں، ان کی پارٹی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں اختلافات، 24 نومبر مارچ قریب آتے ہی استعفے آنا شروع

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ہماری مذاکرات کی آفر ہر وقت موجود ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کے لئے ذمہ داریاں لگا رہی ہیں، ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے ذمہ کام لگایا جارہا ہے، 5 سے 20 ہزار تک شرکاء کی ذمہ داری لگائی جارہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے تین عدد بچے لندن سے بلائیں، بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے، بچیوں، پوتے، پوتیوں اور نواسے، نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرکاء اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں، ساری عمر ہوگئی ہے مفت بری اور نوسر بازی کرتے، اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔

Khawaja Asif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March