Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق ہوگئے

شوکت کی گھریلو ناچاقی کے حوالے سے جرگہ ہو رہا تھا
شائع 17 نومبر 2024 05:23pm

سوات کے علاقے اسلام پور میں پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں گولیاں لگنے سے دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوات پولیس نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل شوکت نے گھریلو مسئلے پر ہونے والے جرگے میں کسی بات پر مشتعل ہوکر اچانک فائرنگ کردی۔

سوات: جرگہ کی مخالفت کے باوجود خواتین کا کرکٹ میچ

پولیس نے مزید بتایا کہ اسلام پور میں شوکت کی گھریلو ناچاقی کے حوالے سے جرگہ ہو رہا تھا، فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خواتین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

firing

Sawat

kp police

KPK Government

jirgah