سلمان خان نے اشنیر گروور کا سارا بھرم لائیو ٹی وی پر خاک میں ملا دیا
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے شارک ٹینک انڈیا سے شہرت پانے والے بزنس مین اشنیر گروور کو اپنے شو ”بگ باس“ کے اسٹیج پر بُلا کر ان کا ’دوغلاپن‘ بے نقاب کردیا۔
اشنیر گروور فائن ٹیک کمپنی ”بھارت پے“ کے کو فاؤنڈر اور مینیجنگ ڈائیریکٹر ہیں، جنہوں نے ایک پوڈ کاسٹ اور ایک یونیورسٹی میں اپنی سمجھداری اور دبنگ انداز کو بیان کرنے کیلئے سلمان خان سے جڑا واقعہ سنایا تھا۔
اشنیر گروور نے لَولی پروفیشنل یونیورسٹی میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ ’اب میں چھوٹی کمپنی تھا، مجھے راتوں رات سب کا بھروسہ حاصل کرنا تھا تو مجھے لگا کہ میں سلمان خان کو برانڈ ایمبیسیڈر لیتا ہوں‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’سلمان خان کی ٹیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سر ساڑھے 7 کروڑ روپے لیں گے، تو میں نے حساب لگایا کہ 100 کروڑ بھارتی روپے پڑے ہیں، ساڑھے ساتھ کروڑ اس کو دون گا، ایک یا دو کروڑ تشہیری مہم میں لگیں گے پھر چلانی بھی تو ہے ٹی وی پر‘۔
اشنیر گروور نے کہا کہ ’عام طور پر کیا ہوتا ہے، جتنے کا آپ نے خرچہ اشتہار بنانے میں کیا ہوتا ہے، اس سے دو تین گنا زیادہ تو آپ کرتے ہی ہیں، تو مجھے 20 کروڑ کا خطرہ ہے اور 100 کروڑ میری جیب میں پڑے ہیں، اگلا راؤنڈ ہوگا کہ نہیں مجھے یہ بھی نہیں پتا، لیکن میں نے وہ خطرہ مول لیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے سلمان خان کو کہا کہ ’کم کردے بھائی، تو وہ ساڑھے 4 میں مان گیا، ایک ٹائم پر تو اس کا منیجر مجھے بولنے لگا کہ بھائی آپ بھنڈی خریدنے آئے ہو کیا؟ میں نے بولا کہ نہیں سر، ہے ہی نہیں پیسے دینے کو، دے ہی نہیں سکتا‘۔
شو کے پرومو میں دکھایا گیا کہ سلمان خان اسٹیج پر اشنیرکو بُلاتے ہیں اور ان سے ماضی میں دیے گئے بیان کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ ’میں نے آپ کو میرے بارے میں کہتے ہوئے سنا ہے کچھ، آپ نے کہا کہ ہم نے تو اس کو اتنے میں سائن کردیا، اس کا سب فیگر بھی آپ نے غلط دے دیا، پھر یہ دوغلاپن کیا ہے؟‘
سلمان خان کی بات سن کر اشنیر نے چہرے پر گھبراہٹ کو مسکراہٹ سے چھپاتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر سائن کرنا میرا سب سے بہترین فیصلہ تھا‘۔
سلمان خان نے جواباً کہا کہ ’لیکن جس حساب سے اب آپ بات کر رہے ہیں، وہ جو میں نے آپ کا ویڈیو دیکھا ہے، یہ آپ کا ایٹی ٹیوڈ وہاں پر نہیں تھا‘۔
سلمان خان کے ایک نئے وار پر اشنیر نے پھر سے بات سنبھالنے کی کوشش کی اور کہا کہ ’شاید پوڈ کاسٹ میں میری بات صحیح طرح سے سامنے نہیں آئی‘۔
لیکن سلمان خان پھر بھی وار کرنے سے نہ رُکے اور اشنیر کے اسٹیج پر کھڑے ہوکر تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے بات کرنے پر کہا کہ ’لیکن جیسا یہ ہے، برابر آ رہا ہے یہ‘۔
سلمان خان کی اشنیر گروور کو آڑے ہاتھوں لینے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
Comments are closed on this story.