ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ، بھارت دنیا کے ایلیٹ گروپ میں شامل
بھارت نے ملکی وسائل سے تیار کردہ ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعوٰی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تجربے کے نتیجے میں بھارت نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ وہ اب جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل ممالک کے چھوٹے گروپ کا حصہ بن گیا ہے۔
بھارت کے دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے اس میزائل کے تجربے کے ذریعے اپنے آپ کو منوالیا ہے۔ فلائٹ ڈیٹا سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس میزائل کا تجربہ مجموعی طور پر کامیاب رہا ہے۔
یہ میزائل ہفتے کو بھارت کی مشرقی ریاست اُڑیسہ میں واقع اُس جزیرے سے داغا گیا جسے سابق بھارتی صدر اور بھارت کے میزائل پروگرام کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کیا گیا ہے۔
پاکستان کا فتح دوم میزائل بھارتی میزائل دفاع نظام کیلئے خطرہ بن گیا، غیرملکی جریدہ
بھارت کے وزیرِدفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ کامیاب تجربے نے بھارت کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل ایلیٹ گروپ کا حصہ بنادیا ہے۔
Comments are closed on this story.