Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

4 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 9 کروڑ ڈالر اضافہ ہوگیا

پیٹرولیم گیس لیکویفائیڈ کی درآمدی مالیت1.30 ارب ڈالر رہی ہے
شائع 17 نومبر 2024 04:26pm

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 1.68 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، رواں مالی سال 4 ماہ میں 5.11ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی ہیں ،4ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 9 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 4 ماہ میں خام تیل کا درآمدی بل 1.73ارب ڈالر رہا ، ملک میں خام تیل کی درآمد میں 16.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 4ماہ میں خام تیل کا درآمدی بل 1.73ارب ڈالر رہا ہے، گزشتہ مالی سال 4ماہ میں 1.48ارب ڈالر کا خام تیل در آمد ہوا تھا۔

اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق پیٹرولیم گیس لیکویفائیڈ کی درآمدی مالیت1.30 ارب ڈالر رہی ہے، پیٹرولیم گیس لیکویفائیڈ کی درآمد 56 فیصد بڑھ گئی ہے۔