باؤنڈری پر موجود بابر اعظم کو تماشائیوں کے سخت جملوں کا سامنا، ویڈیو وائرل
ہفتہ کو پاکستان آسٹریلیا کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹار بیٹر بابر اعظم کو تماشائیوں کی جانب سے ٹیم سے نکل جاؤ جیسے منفی نعروں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم باؤنڈری کے پاس فیلڈنگ پر موجود تھے جہاں شائقین کرکٹ نے ان پر لفظی گولا باری اور ان کے خلاف نعرے بازی کی ، تاہم بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کو یہ کہتے ہیں کہ ’تیری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی۔‘
سابق کپتان بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بابر اعظم سنگل رن ہی اسکور کرسکے جس کے باعث تماشائیوں نے انہیں نامناسب انداز میں پکارا۔
خیال رہے تین میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.