فہد مصطفیٰ کی اہلیہ پر تبصرہ کرنے پر اشنا شاہ کا صارف کو کرارا جواب
2024 کے مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے مرکزی کردار اداکار فہد مصطفیٰ آج بھی ڈرامے کی کامیابی پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
جہاں کچھ صارفین مقبول پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کے کام کی تعریف کر رہے ہیں یہاں تک انہیں بھارتی عوام کی طرف سے بھی داد موصول ہو رہی ہے وہیں چند صارفین اداکار کی شادی کو لے کر کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو جلد شادی کا طعنہ دیتے ہوئے ان کی اہلیہ پر منفی تبصرہ کیا گیا جو پاکستانی اداکارہ اشنیٰ شاہ کو بالکل پسند نہ آیا اور صارف کو جواب بھی دے ڈالا۔
”کبھی میں کبھی تم“ دیکھنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی
گمنام صارف کا اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ،’یار ایسی بھی کیا جلدی تھی جو آپکو اس سے شادی کرنی پڑی بہت افسوس ہے۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے تبصرے پر کچھ نہ کہا گیا البتہ اشنا شاہ نے دوستی کا حق اداکرتے ہوئے صارف کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اشنا شاہ نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ، وہ ایک قدرتی حسن کی مالک ہیں اور ایک باوقار اور خوبصورت شخصیت کی حامل ہیں۔
اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ، کسی کے خاندان کے بارے میں بری بات کرنا صرف اس لیے کہ وہ آپ کا پسندیدہ شخص ہیں، انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔
کبھی میں کبھی تم“: آخری قسط پر دلچسپ تبصرے، زبردست میمز
اشنا شاہ کے اس دفاع پر سوشل میڈیا اداکارہ کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ،’میں اُشنا شاہ سے متفق ہوں۔ اگر وہ خوش ہیں تو یہ کسی اور کا مسئلہ کیوں ہونا چاہیے؟
خیال رہے ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کا سیکیوئل بنانے کے حوالے سے کچھ خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس پر فہد مصطفیٰ نے واضح کیا تھا کہ ان کا ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیکوئل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.