راولپنڈی: میٹرو بس سے بچے کے گرنے کا واقعہ، ڈرائیور اور عملے کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی میں لیاقت باغ میٹرو بس اسٹیشن پر گاڑی کے ٹائر کے نیچے آکر 4 سال کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے کے بعد ڈرائیور اور عملہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے غفلت اور لاپرواہی پر ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ 4 سالہ ریحان اپنی فیملی کے ساتھ سفر کر رہا تھا، بس اسٹیشن کے دروازے پر میٹرو گارڈ کی عدم موجودگی کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔
ذرایئع کے مطابق مقدمہ تھانہ وارث خان میں بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ متن مقدمہ کے مطابق ریحان نتھیاگلی کا رہائشی تھا جو والدہ کیساتھ راولپنڈی میں نانی کے گھر آیا ہوا تھا، میٹرو بس سے اترتے ہوئے ریحان گیٹ کیساتھ گیپ میں پھنس گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ڈرائیور نے اسٹیشن کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی، بچہ ٹریک پر گر کر ٹائرکے نیچے آگیا۔ بچے کے بس اور اسٹیشن کے گیپ میں پھنسنے پر شور کیا لیکن کسی نے نہ سنی۔ بس ڈرائیور اور میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت پر قانونی کارروائی کی جائے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
Comments are closed on this story.