Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

جارجیا میں اپوزیشن رکن نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

الیکشن کمیشن کے سربراہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے موجود تھے
شائع 17 نومبر 2024 01:27pm
تصویر بشکریہ:  ٹی وی پی ورلڈ
تصویر بشکریہ: ٹی وی پی ورلڈ

جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے غصے میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری نے ایک بار پھر معافی مانگ لی

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اپوزیشن اہلکار کو الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Georgia's election chief

opposition politician

throws black ink