اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر دو فلیش بموں سے حملہ
قیصریہ میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کے گھر پر دو فلیش بم پھینکے گئے جو ان کے باغ میں جا گرے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس اور ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے والی سکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحن میں دو فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فلیش بم جس وقت پھینکے گئے اس وقت وزیراعظم اور ان کا خاندان گھر پر موجود نہیں تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اور یہ ایک سنگین واقعہ ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بم پھینکنے کے واقعے میں کون ملوث ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شن بیٹ کے سربراہ سے بات کی ہے اور اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم حزب اللہ کے نشانے پر، ڈرون نیتن یاہو کے گھر تک پہنچ گیا
واضح رہے 19 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی ذمہ داری بعد میں حزب اللہ نے قبول کی تھی۔
Comments are closed on this story.