Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکار پور کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پولیس کا کچے میں آپریشن جاری
شائع 17 نومبر 2024 10:14am

سندھ کے شہر شکار پور کے کچے میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے گڑہی تیغو کے کچے میں پولیس اور رینجزز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

مارے جانے والا ڈاکو لوٹ مار کے واقعات میں ملوث تھا، پولیس کا اس وقت بھی کچے میں آپریشن جاری ہے۔

sindh

rangers

Sindh Police

Shikarpur

kacha operation

Kacha Robbers