پی ٹی آئی ایم پی اے کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور نازیبا الفاظ کا استعمال، ویڈیو وائرل
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے خورشید خٹک کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کرک میں ایم پی اے خورشید خٹک نے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد مبینہ تشدد کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں اختلافات، 24 نومبر مارچ قریب آتے ہی استعفے آنا شروع
ایم پی اے نے پولیس لائن گیٹ پر تعینات اہلکاروں کو گالیاں دیں، پولیس نے ایم پی اے کے ڈرائیور کو پرائیویٹ گاڑی باہر کھڑی کرنے کا کہا تھا جس پر ڈرائیور سیخ پا ہو کر ایم پی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو بلایا۔
خورشید خٹک وہاں پہنچے تو انہوں نو پولیس اہلکاروں کے گریبان پکڑے اور دھکے دئیے۔
پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کو بشریٰ بی بی لیڈ کریں گی؟
خورشید خٹک نے پولیس اہکاروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کیساتھ 9 مئی اور دیگر حساب ابھی باقی ہے۔
ایم پی اے کے مبینہ تشدد آمیز رویہ سے پولیس اہلکاروں میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی خوف کے باعث کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکتے۔
Comments are closed on this story.