ٹرمپ کے صدر بنتے ہی کیا ہوگا؟ یوکرینی صدر نے دعویٰ کر دیا
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد روس یوکرین جنگ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور نئی امریکی حکومت جنگ کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔
زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کیے البتہ یہ ضرور بتایا کہ انہیں ٹرمپ سے کوئی ایسی بات سننے کو نہیں ملی جو یوکرین کے مؤقف کے خلاف ہو۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کو 2 سال ہو چکے ہیں جہاں یوکرین کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اس جنگ میں یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.