Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

وادی کالام میں برفباری سے سردی بڑھی گئی اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے کالام کا رخ کرلیا
شائع 17 نومبر 2024 07:38am

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

وادی کالام میں برف باری سے سردی بڑھی گئی اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے کالام کا رخ کر لیا جبکہ استور کے میدانی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برف باری ہوئی۔

دیوسائی ، برزل ٹاپ اور راما میڈوز میں تین روز میں ایک فٹ سے زیادہ برف باری کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

وادی نیلم میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے جاگران ویلی سمیت دیگر علاقے برف سے ڈھک گئے۔

اسکردو سے واپسی پر لاپتا سیاحوں کو نکال لیا گیا، کالام میں برفانی تودہ گرنے سے سڑک بند

مانسہرہ میں شدید برفباری کے باعث پھنسی سیاحوں کی گاڑی کو ریسکیو کرلیا گیا

اس کے علاوہ شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ ہٹیاں بالا میں برف باری کے باعث وادی لیپہ سے پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر معطل ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ ادھر کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی سے رات کو ہلکی خنکی ہونے لگی۔

Winter

Rain

rainy weather

snow fall

snow